کراچی: دوست کے ساتھ جانے والے نوجوان کو قتل کر دیا گیا

کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد میں نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار نوجوان ہلاک ہوگیا۔

بلدیہ 9 نمبر پکوڑا چوک کے قریب موٹرسائیکل پر سوار ملزموں نے دوست کے ساتھ جانے والے نوجوان پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن ایاز خان نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 30 سالہ آصف کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں عینی شاہدین نے بتایا کہ مقتول اپنے دوست کے ہمراہ جا رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے ملزم کا قتل ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہوسکتا ہے تاہم حتمی تحقیقات کے بعد ہی کوئی بات کہی جائے گی، جبکہ پولیس نے مقتول کے ورثاء سے بھی اس حوالے سے تفتیش شروع کردی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں