پاکستانی نژاد سابق ہالینڈ کرکٹر عاصم خان لاہور میں چل بسے

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد ہالینڈ کے سابق کرکٹر عاصم خان دل کا دورہ پڑنے سے لاہور میں انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق پاکستانی نژاد ہالینڈ کے سابق کرکٹر عاصم خان لاہور میں انتقال کر گئے۔

اہلخانہ کے مطابق عاصم خان کو گھر سے نکلتے ہی دل کا دورہ پڑا اور وہ جانبر نہ ہوسکے، عاصم خان کی عمر 62 برس تھی اور وہ ان دنوں لاہور میں مقیم تھے۔

عاصم خان کی اہلیہ، بیٹے اور بیٹی کی ہالینڈ سے آمد کے بعد ان کی تدفین ہوگی۔

یاد رہے کہ عاصم خان ہالینڈ کی انڈر 19 ٹیم کے کوچ بھی رہ چکے ہیں اور وہ ان دنوں سرکاری ٹی وی میں تجزیہ کار کے طور پر کام کر رہے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں