بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا آج سے آغاز

کانپور: () بھارت اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا آج سے آغاز ہوگا۔

بھارت اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ گرین پارک کانپور میں کھیلا جائے گا، بھارت کی ٹیم کو مہمان بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کو 280 رنز سے شکست دی تھی، بنگلہ دیشی ٹیم ان دنوں بھارت میں ہے جہاں وہ اپنے دورہ کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کے علاوہ 3 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی۔

ٹیسٹ سیریز میں بنگلہ دیشی ٹیم کو نجم الحسن شانٹو لیڈ کریں گے جبکہ میزبان بھارتی ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز روہت شرما کریں گے، ٹیسٹ سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 6 اکتوبر کو پہلے میچ سے ہوگا جو نیو مادھوراؤ سندھیا کرکٹ سٹیڈیم گوالیار میں کھیلا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں