کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، زخمی ڈاکو ساتھی سمیت گرفتار

کراچی: (دنیا نیورز) شہر قائد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی ڈاکو کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ زخمی ڈکیت کی علی سفیان جبکہ ساتھی کی اشرف کے نام سے شناخت ہوئی ہے، حراست میں لئے گئے ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 پستول، گولیاں، 2 موبائل فونز، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔

مقابلے میں زخمی ہونے والے ڈکیت کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے ملزموں کے خلاف مزید تفتیش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں