رشوت لینے کے الزامات: نیویارک سٹی کے میئر پر فرد جرم عائد

نیویارک: (ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر کیخلاف رشوت لینے کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کر دی گئی۔

امریکی پراسیکیوٹرز نے نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز پر ترک شہریوں کی جانب سے غیرقانونی رقم وصول کرنے اور پرطیش سفر کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے فرد جرم عائد کی ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پراسیکیوٹرز نے 57 صفحات پر مشتمل فرد جرم میں کہا ہے کہ نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے مبینہ طور پر 2021ء میں میئر کی مہم دوران پرطیش ہوٹلز کے کمروں میں ٹھہرنے اور مہنگے ریسٹورنٹس میں کھانے کی دعوتیں قبول کی تھیں۔

پراسیکیوٹرز نے مزید الزام عائد کیا ہے کہ ان دعوتوں کے جواب میں ایڈمز نے شہری حکومت کے عہدیداروں پر دباؤ ڈالا کہ وہ 36 منزلہ قونصل خانے کی عمارت سیفٹی کے خدشات کے باوجود کھولنے کی اجازت دی جائے، نیویارک سٹی کے میئر پر فراڈ کرنے کے لیے سازش سمیت 5 مختلف جرائم کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب 64 سالہ ایرک ایڈمز نے کسی قسم کا غلط کام کرنے کا تاثر مسترد کردیا اور کہا ہے کہ وہ ان الزامات کے خلاف عدالت میں جنگ لڑیں گے اور اپنے عہدے سے بھی مستعفی نہیں ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں