اے این ایف کی کارروائیاں، منشیات برآمد، دو خواتین سمیت 3 ملزمان گرفتار

اسلام آباد: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 6 مختلف کارروائیوں میں61 کلوگرام منشیات برآمدکرلی جبکہ 2 خواتین سمیت 3 ملزمان گرفتارکرلیے گئے ۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق یہ کارروائیاں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہوراور چمن میں کی گئیں، کارروائی کے دوران 52 کلوگرام مارفین،5کلو100گرام چرس برآمدکی گئی۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ کارروائی میں 4 کلوگرام آئس،30 گرام ویڈ،29 گرام ویڈ آئل بھی برآمد کیاگیا ، گرفتار ملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں