جویریہ عباسی نے پہلی بار شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کر دیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ جویریہ عباسی نے پہلی بار اپنے دوسرے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کر دیں۔

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی معروف اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر عدیل حیدر کے ہمراہ تقریب نکاح کی تصاویر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

انسٹا گرام پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں نکاح کے وقت، کیک کاٹنے اور دیگر رسومات کے مناظر موجود ہیں، جن پر مداحوں کی جانب سے جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ کا نکاح رواں برس 15 مارچ کو ہوا تھا جس کی چھوٹی سی تقریب گھر میں ہی منعقد کی گئی تھی، اس سے قبل جویریہ عباسی نے دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے دوسرے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں جس میں اداکارہ کو خاص موقع پر گلابی اور گولڈن رنگ کے خوبصورت لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں