شکارپور: کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو خواتین جاں بحق

شکارپور: (دنیا نیوز) تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو خواتین جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ قومی شاہراہ پر جکھرانی پٹرول پمپ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سواروں کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں دو خواتین موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق خواتین کی لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں