گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے انڈونیشیا کا 79 واں یوم آزادی بھرپورانداز میں منایا

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے انڈونیشیا کے 79 ویں یوم آزادی کو بھرپورانداز میں منایا۔

گورنرسندھ نے پریس کلب کے قریب فوارہ چوک پرپاک انڈونیشیا پرچم لہرایا، فوارہ چوک کو مختلف لائٹوں سے سجایا گیا، شاندارآتش بازی کے مظاہرہ پر لوگوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان گہرا رشتہ ہے جس کی جڑیں باہمی احترام اور مشترکہ اقدار پر مشتمل ہیں، دونوں اسلامی ممالک ایک دوسرے کے دکھ درد و خوشی میں برابر کے شریک ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ آرٹس کونسل کراچی میں عالمی ثقافتی میلہ جاری ہے، 40 ممالک کے آرٹسٹوں کی کراچی آمد خوش آئند امر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال کراچی میراتھن میں 60 سے زائد کھیلوں کو شامل کیا ہے، کراچی میراتھن کے برینڈ ایمبیسیڈر ارشد ندیم ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں