اسرائیل کی بیروت پر بمباری، حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹرز، حسن نصراللہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

بیروت: (دنیا نیوز) نیتن یاہو کی جنرل اسمبلی میں تقریر کے بعد اسرائیل نے لبنان پر بڑا حملہ کیا۔

اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر بمباری کی، طاقتور میزائلوں سے 10 بڑے فضائی حملے کئے، بڑی تعداد میں جانی نقصان کا خدشہ ہے،4 عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، اسرائیلی فوج نے حزب اللہ ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کا سینٹرل کمانڈ عمارت کے نیچے قائم تھا، بمباری کا اصل ہدف حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ تھے۔

اسرائیل کی بیروت سمیت مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری سے مزید 92 افراد شہید ، 150 سے زائد زخمی، شہدا کی مجموعی تعداد 700 تک پہنچ گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں