پی پی رہنماؤں کی فضل الرحمان سے ملاقات، آئینی ترامیم پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ آئینی ترامیم پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد پی پی رہنماؤں نوید قمر  نیئر بخاری اور دیگر کہا کہ اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے بھی رابطے کریں گے، ہم مشترکہ ایجنڈا لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

نوید قمر نے کہا کہ ہم حکومت میں شامل نہیں لیکن حکومت کے حمایتی ہیں، ہماری سیاسی امور پر ملاقات ہوئی ہے، ہم اپوزیشن سے بھی گفتگو کریں گے ہم وسیع سطح پر قومی مفاہمت کی کوشش کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسودہ حکومت کی طرف سے آئے گا ہم قومی ایجنڈا پر مشاورت کررہے ہیں، اس کے بعد مسودہ لائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں