سیو غزہ مارچ کے دوران سابق سینیٹر مشتاق احمد اہلیہ سمیت گرفتار

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سیو غزہ مارچ کے دوران سابق سینیٹر مشتاق احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔

مشتاق احمد کی اہلیہ کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا، مشتاق احمد سمیت 10 مظاہرین کو اسلام آباد پریس کلب کے باہر سے گرفتار کیا گیا جو سیو غزہ مہم کی جانب سے غزہ کے لئے احتجاج کررہے تھے۔

واضح رہے گزشتہ ماہ میں سیو غزہ مارچ کے دوران مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کیا گیا تھا جنہیں بعد میں رہائی ملی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں