اسرائیل کی لبنان کے بعد یمن کی حدیدہ بندرگاہ پر بمباری

صنعاء: (دنیا نیوز) اسرائیل نے لبنان کے بعد یمن میں کارروائی شروع کردی، حدیدہ بندرگاہ پر فضائی حملے کیے گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے یمن میں پاور پلانٹ اور تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا، یہ حملے اسرائیل پر حوثیوں کے حالیہ میزائل حملوں کے ردعمل میں کیے گئے ہیں۔

صیہونی فوج نے کہا کہ یمن میں موجود حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، حدیدہ بندرگاہ اور پاور اسٹیشن پر مبینہ طور پر 10 سے زیادہ فضائی حملے کئے گئے۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ ہمارے شہریوں پر حملہ کرو گے تو تمہارے شہریوں پر حملہ کریں گے، حدیدہ میں اسرائیلی جارحیت ہمارے جنگی آپریشنز نہیں روک سکتی، یمنی فوج تمام امکانات کیلئے تیار ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں