خیر پور ٹامیوالی میں کار کی ٹکر سے میاں بیوی جاں بحق ، بچہ زخمی

بہاولپور:(دنیا نیوز) جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور کے علاقے خیر پور ٹامیوالی کے قریب موٹر سائیکل کی کار کو ٹکر سے میاں بیوی جاں بحق جبکہ بچہ زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل پر میاں بیوی اپنے بچے کیساتھ یوٹرن لیتے ہوئے کار کی زد میں آگئے، حادثہ میں  موٹرسائیکل سوار  میاں بیوی موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ انکا بچہ زخمی ہوا۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو اہلکاروں نے مرنے والے میاں بیوی کی نعشیں اور زخمی بچے کو مقامی ہسپتال منتقل کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں