ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ : سیمی فائنل میں رسائی کی امید لیے پاکستان کیویز کے مدمقابل

دبئی: (دنیا نیوز) آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے ۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

آج کے میچ میں شکست کی صورت میں پاکستان کا ٹورنامنٹ میں سفر تمام ہو جائے گا لیکن اگر قومی ٹیم نیوزی لینڈ کو بڑے مارجن سے پچھاڑنے میں کامیاب ہوگئی تو سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کا امکان ہے۔

نیوزی لینڈ ویمنز کا سکواڈ

سوفی ڈیوائن (کپتان)، سوزی بیٹس، جارجیا پلمر، امیلیا کیر، بروک ہالیڈے، میڈی گرین، ازابیلا گیز (وکٹ کیپر)، لیا تاہوہو، روزمیری مائر، ایڈن کارسن، فران جوناس۔

پاکستان ویمنز کا سکواڈ

فاطمہ ثناء (کپتان)، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، سدرہ امین، صدف شمس، ندا ڈار، عمائمہ سہیل، عالیہ ریاض، ارم جاوید، سیدہ عروب شاہ، نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں