مشرق وسطیٰ میں جنگ: ترکیہ کا عالمی برادری سے اسرائیل پر پابندی لگانے کا مطالبہ

انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکیہ نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کو جنگ میں جھونکنے کے باعث اسرائیل کے خلاف پابندیاں عائد کی جائیں اور اس کی حمایت و مدد میں کمی کی جائے۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیضان نے حکمران جماعت کے ایک وفد سے فلسطینی ریاست کے مستقبل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات کرتے اور مذمت کرتے ہمارے پاس الفاظ ختم ہوگئے ہیں، بین الاقوامی سفارت کاری اور بین الاقوامی سیاست میں جو ممکن تھا وہ ہو چکا، اب ہمیں ضرور اسرائیل کے خلاف پابندیاں لگانا ہوں گی۔

ترک وزیر خارجہ نے لبنان کی طرف جنگ کو پھیلانے سے اسرائیل کو روکنے میں اقوام متحدہ کی ناکامی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا کہ اسرائیل نے آج تک غزہ میں جنگ بندی کے کسی مطالبے پر کان دھرے ہیں نہ کسی بات کو توجہ دی ہے، اس لئے ضروری ہے کہ بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف قانونی کارروائی کرے اور اس کا بائیکاٹ کیا جائے۔

خیال رہے اسرائیل کی غزہ میں جنگ کے حوالے سے ترکیہ واضح اور کھلا تنقیدی اظہار کرنے والا ملک ہے، وہ جنگ بندی کا حامی ہونے کے ساتھ ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کا بھی حامی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں