بشریٰ بی بی غیر سیاسی، حکم اور ہدایات صرف عمران خان سے ملتی ہیں: اسد قیصر

صوابی: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی غیر سیاسی ہیں، جو حکم اور ہدایات ملتی ہیں وہ صرف اور صرف بانی پی ٹی آئی سے ملتی ہیں۔

صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے اسد قیصر نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لیے ہم نے حکمتِ عملی تبدیل کی ہوئی ہے، پشاور، مردان، چارسدہ اور نوشہرہ کے کارکنان صوابی سے اسلام آباد جائیں گے، باقی اضلاع کے کارکنان مختلف روٹس سے اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لیے رابطہ ہوا ہے، سب سے اہم بات یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو مذاکرات کی اجازت دی۔

انہوں نے کہا کہ اب دیکھنا ہے کہ حکومت کتنی سنجیدگی سے اس ایجنڈے کو آگے بڑھاتی ہے، آپ ہمیں دیوار سے لگائیں گے تو احتجاج کے علاوہ ہمارے پاس کون سا راستہ ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں