سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں نہیں جانے دینگے: مراد علی شاہ
کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ پانی کے معاملے پر سندھ کا مؤقف واضح ہے اور سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں جانے نہیں دیں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اسمبلی میں دوتہائی سے زیادہ نمائندگی ہے، مسلم لیگ (ن) کے ساتھ تحفظات چیئرمین بلاول بھٹو نے تفصیل سے بتائے، (ن) لیگ کے ساتھ تحفظات بات چیت سے دور کرنا چاہتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پانی کے معاملے پر سندھ کا مؤقف واضح ہے، سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں جانے نہیں دیں گے، ہم سندھ کے پانی پر کسی کو ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔
پولیو کیسز پر بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملک سے پولیو کا خاتمہ ضرور کریں گے، پاکستان میں پولیو کے 52 کیس رپورٹ ہوئے، بےنظیربھٹو نے پولیو کے خاتمے کیلئے انقلابی اقدامات کیے تھے، ہم نے بچوں کے حقوق کا خیال رکھنا ہے، ہمیں اپنے بچوں کو بہتر تعلیم دینی ہے۔