ہفتے کے آخری روز بھی سونا فی تولہ 2200روپے مہنگا

کراچی :(دنیا نیوز) ملک میں سونےکی قیمت میں مسلسل چھٹے روز اضافہ ہونے سے فی تولہ سونا 2200 روپے مہنگا ہوا ہے۔

صرافہ مارکیٹیوں کے مطابق 2 ہزار 200 روپے اضافے سے ملک میں سونےکا فی تولہ بھاؤ 2 لاکھ 82 ہزار 700 روپے ہے جبکہ دس گرام سونےکا بھاؤ ایک ہزار 857 روپے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار 370 روپے ہے، عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 22 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 715 ڈالر فی اونس ہے۔

خیال رہےکہ اس ہفتے سونےکی قیمت میں یہ مسلسل چھٹے روز اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے پیر 18 نومبرکو فی تولہ سونا 2500 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپےکا تھا اور آج کاروباری ہفتےکے آخری روز فی تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 700 روپے ہے،یعنی 6 روز میں فی تولہ سونا 12 ہزار 800 روپے مہنگا ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں