چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا
اسلام آباد: (دنیانیوز) چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے چھ دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کا ایک اور اجلاس طلب کر لیا ۔
اجلاس میں جسٹس شاہد بلال کی آئینی بینچ میں شمولیت پر غور ہوگا ، چھ دسمبر کو پشاور اور سندھ ہائی کورٹس میں ججز تقرری کیلئے اجلاس بھی شیڈول ہے ۔
آئینی بینچ نے جسٹس عائشہ ملک کی جگہ خصوصی عدالتوں کے کیسز میں نئے جج کی شمولیت کیلئے کمیشن سے رجوع کیا تھا۔