رواں ہفتہ کے دوران 12 اشیائے ضروریہ مہنگی، 9 سستی، 30 کی قیمتیں مستحکم

اسلام آباد: (دنیا نیوز) رواں ہفتہ کے دوران ملک بھر میں 12 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 9 سستی ہو گئیں جبکہ 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.03 فیصد ہوئی کمی ہوئی، ملک میں مہنگائی کی بڑھنے کی سالانہ شرح 5.13 فیصد ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے میں 9 اشیاء کی قیمتیں کم جبکہ 30 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق انڈے، مسٹرڈ آئل، گھی اور خوردنی تیل مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں، ایک ہفتے میں زندہ مرغی 3.78 فیصد سستی ہوئی، ٹماٹر 2.23 فیصد اور دال چنا کی قیمت میں 1.60 فیصد کمی آئی، دال مونگ، ماش، مسور اور چاول سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں