غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کی ڈیڈ لائن کا آج آخری روز
اسلام آباد: (حریم جدون) غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کی ڈیڈ لائن کا آج آخری روز ہے۔
پی ٹی اے ذرائع کے مطابق اب تک 27 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹرڈ کیے جاچکے ہیں، آئی ٹی انڈسٹری، فری لانسرز اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے، رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے، رجسٹرڈ وی پی اینز کے ذریعے ملک میں سائبر سیکورٹی کو بہتر بنایا جاسکتا ہے، قومی سلامتی اور ڈیٹا پروٹیکشن کیلئے وی پی اینز کی رجسٹریشن ضروری ہے۔
خیال رہے کہ پی ٹی اے نے وی پی اینز رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن 30 نومبر مقرر کر رکھی ہے،تاریخ میں توسیع نہ ہونے پر غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔