اسلام آباد میں جو کچھ ہوا اچھا نہیں ہے: مولانا فضل الرحمان

خان پور:(دنیا نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جو کچھ ہوا اچھا نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے خان پور آمد پر سجادہ نشین درگاہ عالیہ دین پور شریف میاں مسعود احمد سے ملاقات کی ، ملاقات کے موقع پر پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کے پی میں گورنر راج کا پتہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جو کچھ ہوا ہے اچھا نہیں ہوا، پاکستان کے فیصلے ٹرمپ نہیں کرے گا، حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کے پی میں گورنر راج کی آئین میں گنجائش ہے لیکن حالات ساز گار نہیں۔

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالت کرے گی، حکومت کے پاس ایک دن بھی چلنے کا جواز نہیں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں