لاہور میں مافیاز بے لگام، مارکیٹوں میں سبزیاں من چاہے نرخوں پر فروخت

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں مافیاز بے لگام ہو گئے، مارکیٹوں میں سبزیوں کی من مانے نرخوں پر فروخت دھڑلے سے جاری ہے۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں پیاز کی قیمت 18 روپے اضافے سے 145 روپے کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ مارکیٹ میں پیاز 170 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، ٹماٹر 140 روپے کے برعکس مارکیٹ میں 180 روپے کلو بیچے جارہے ہیں۔

آلو 95 روپے کے بجائے 110، لہسن 675 روپے کے بجائے 800، ادرک 410 روپے کے بجائے 500 جبکہ بند گوبھی 70 اور پھول گوبھی 120 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے جبکہ پالک اور ساگ 50 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

دوسری جانب برائلر گوشت کی قیمت میں آج 14 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 475 روپے کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ فارمی انڈے نرخ 350 روپے فی درجن ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں