عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: جیل ذرائع
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کو غلط قرار دے دیا گیا۔
اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اڈیالہ جیل میں ہی ہیں اور ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، ان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان معمول کے مطابق اپنے سیل میں موجود ہیں، ان کے سیل کو تھانہ نیو ٹاؤن کا حصہ قرار دیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی 2 دسمبر تک تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کی تحویل میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔
اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کی 28 ستمبر کے احتجاج کے مقدمے میں پولیس نے گرفتاری ڈالی ہے، جیل ہسپتال کے ڈاکٹر روزانہ ان کا طبی معائنہ کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول نارمل ہے، وہ روزانہ 2 بار ورزش کرتے ہیں اور جیل مینؤل کے مطابق انہیں تمام سہولیات دستیاب ہیں۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اور کھانے کا خاص خیال رکھا جاتا ہے اور سکیورٹی کیلئے عملہ ہر وقت تعینات رہتا ہے۔