شام کے نئے حکمرانوں کو ایران سے دوستی کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی: اسرائیل کی دھمکی

تل ابیب: (دنیا نیوز) ایران کے شامی جنگجوؤں سے تعلقات کے عندیہ پر اسرائیل کا پارہ ہائی ہوگیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ شام کے نئے حکمرانوں کو ایران سے دوستی کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی، ایران سے دوستی کے متبادل شامی حکمرانوں کا حشر بشارالاسد سے بھی بھیانک ہوگا۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ شام میں کیمیکل ہتھیاروں کو نشاندہی کے بعد تلف کر دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں