حارث رؤف آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو آئی سی سی مین پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا۔

حارث رؤف کو نومبر کی کارکردگی کی بنیاد پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان کے فاسٹ باؤلر نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے میچز میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں، انہوں نے نومبر میں مجموعی طور پر 18 وکٹیں حاصل کی تھیں، آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز پاکستان نے 22 برس کے بعد جیتی تھی۔

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے بھارت کے فاسٹ باؤلر جسپریت بمرا اور جنوبی افریقا کے مارکو جینسن کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں