عالمی اور ملکی صرافہ مارکیٹس میں سونا ہزاروں روپے مہنگا

کراچی: (دنیا نیوز) سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری، عالمی اور ملکی سطح پر مزید مہنگا ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 31 ڈالرز اضافے سے 2693 ڈالرز کا ہو گیا۔

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 3100 روپے اضافے سے 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 2658 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 40 ہزار 484 روپے کا ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں