بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور ہو گئی

پشاور: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پشاور ہائیکورٹ میں منظور ہو گئی۔

درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد نے کی، بشریٰ بی بی کے وکلا نے اپنے دلائل میں کہا کہ درخواست گزارہ پر مختلف شہروں میں کئی مقدمات درج کئے گئے ہیں، انہیں گرفتار ہونے کا خدشہ ہے۔

وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ معلوم اور نامعلوم تمام مقدمات میں ضمانت دی جائے، عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست منظور کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کی 14 جنوری تک حفاظتی ضمانت منطور کرلی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں