خیبر پختونخوا سے تیل و گیس کے ذخائر مل گئے، او جی ڈی سی ایل کا پاکستان سٹاک ایکسچیبج کو خط
کراچی: (دنیا نیوز) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کے مطابق خیبر پختونخوا سے تیل و گیس کے ذخائر مل گئے۔
او جی ڈی سی ایل نے پاکستان سٹاک ایکسچیبج کو خط لکھا ہے کہ لکی مروت میں سمانسک فارمیشن پر بیٹانی ٹو کنوئیں سے گیس اور ہلکے خام تیل کے ذخائر دریافت ہوگئے۔
کمپنی نے خط میں بتایا کہ بیٹانی ٹو کنوئیں سے قدرتی ذخائر کو 5 ہزار 80 میٹر گہری کھدائی سے حاصل کیا گیا، کنوئیں سے 2.14 ملین مکعب گیس اور 74 بیرل ہلکا خام تیل روزانہ 435 پاؤنڈ فی مربع انچ پریشر سے مل رہا ہے۔
او جی ڈی سی ایل نے خط میں بتایا کہ ولی بلاک میں سمانسک فیلڈ سے ہائیڈروکاربن گیس کی پہلی دریافت ہے، ولی بلاک میں قائم سمانسک فیلڈ میں آئل اینڈ گیس ڈیلپمنٹ کمپنی کے سو فیصد شئیرز ہیں۔