17 دسمبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی سمری وزیر اعظم کو ارسال
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا معاملہ، وزارت پارلیمانی امور نے 17 دسمبر کو اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی۔
ذرائع کے مطابق پہلے 16 دسمبر کو اجلاس بلانے کی تجوہز دی گئی تھی، اجلاس میں دینی مدارس کے حوالے سے نئی قانون سازی کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اعتراضات لگا کر سوسائٹیز ایکٹ ترمیمی بل واپس بھجوا چکے ہیں۔