واٹر سپلائی لائن توڑنے کے معاملے پر ٹرانس کراچی سے 35 ملین کا ہرجانہ طلب
کراچی:(دنیا نیوز) شہر قائد مین یونیورسٹی روڈ پرتعمیراتی کام کے دوران پانی کی لائن توڑنےکےمعاملہ پر واٹراینڈ سیوریج کارپوریشن نےٹرانس کراچی سے35 ملین کا ہرجانہ طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق واٹر بورڈ نے ٹرانس کراچی کو ایک خط بھی ارسال کیا ہے ، جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ میں کام کے دوران غفلت بھرتی گئی اور واٹربورڈ کے عملے سے مشاورت کے بغیر کھدائی کی گئی۔
سی ای او واٹرکارپوریشن نے یہ بھی لکھا گیا کہ پانی کی پائپ لائن ٹوٹنےکی وجہ سے70 فیصد پانی کی سپلائی شہرمیں متاثررہی اور شہریوں کومشکلات کے ساتھ واٹر بورڈ پر بھی اضافی بوجھ پڑا۔
اسی طرح دو مقامات پر کھدائی کے دوران پانی کی 84 ڈایا کی مین لائن توڑی گئی جس پر ٹرانس کراچی 35 ملین واٹر بورڈ کو فوری طور پر جمع کروائے۔