عمران خان نے ڈائیلاگ کے دروازے کھول دیئے ہیں: شیخ وقاص اکرم
اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہمیشہ ہمیں کہا جاتا تھا کہ ہم مذاکرات نہیں کرتے، عمران خان نے ڈائیلاگ کے دروازے کھول دیئے ہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ جو ہم سے معنی خیز مذاکرات کرنا چاہتا ہے ضرور کرے، پارٹی بانی پی ٹی آئی کا گلا ضرور دور کرے گی۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹی، بانی پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کی کال دی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ محمود اچکزئی سینئرسیاست دان ہیں، محمود اچکزئی کی ناراضگی والی کوئی بات نہیں۔