سول نافرمانی کی تحریک ملک دشمنی کے مترادف ہے: گورنر پنجاب
لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک ملک دشمنی کے مترادف ہے۔
پیپلز لائرز فورم گوجرانوالہ ڈویژن کے وفد سے ملاقات کے دوران سلیم حیدر خان نے کہا کہ مذاکرات کی ٹیبل پر ہر مسئلے کا حل نکل سکتا ہے۔
وفد سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم کی وجہ سے جمہوریت کے خلاف کام کرنے والے عناصر کا راستہ بند کردیا، آئینی بنچ کے قیام میں چیئرمین بلاول بھٹو کا تاریخی کردار ہے۔