سی سی پی او لاہور کی شہید انسپکٹر زاہد محمود کی بیٹی کی شادی میں شرکت
لاہور: (دنیا نیوز) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے شہید انسپکٹر زاہد محمود کی بیٹی کی شادی میں شرکت کی۔
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے نو بیاہتا جوڑے کوشادی کی مبارکباد دی، نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کے لئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے شہدائے پولیس ہمارے ماتھے کا جُھومر ہیں۔