26 نومبر احتجاج کے مقدمات سے بری مظاہرین کو پولیس نے پھر گرفتار کر لیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کی جانب سے 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی مظاہرین کو مختلف مقدمات سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

پولیس نے مقدمہ سے ڈسچارج ہونے والے متعدد کارکنان کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے گرفتار کر لیا، پی ٹی آئی وکلاء نے دیگر ڈسچارج ہونے والے کارکنان کو جوڈیشل کمپلیکس کے اندر ہی روک لیا۔

پی ٹی آئی کارکنان اور وکلا جوڈیشل کمپلیکس میں موجود ہیں، وکیل انصر کیانی نے کہا کہ عدالت میں دوبارہ گرفتاری کا معاملہ اٹھایا ہے، عدالت کو پولیس کے رویہ کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے، اب حکم نامہ کا انتظار ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں