عالمی و مقامی سطح پر آج سونے کی قیمت کیا رہی؟
کراچی: (دنیا نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2620 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2 لاکھ 73 ہزار 200 روپے پر مستحکم رہی۔
صرافہ مارکیٹوں میں فی 10 گرام سونے کے نرخ بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2 لاکھ 34 ہزار 225 روپے رہے۔
ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3350 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2872.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔