محسن نقوی کی ٹرمپ کی خصوصی تقریب میں شرکت، امریکی سینیٹرز، ارکان سے ملاقاتیں

واشگٹن: (دنیا نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹرمپ کی حلف برداری کے بعد کیپٹل ون ارینا کی خصوصی تقریب میں شرکت کی۔

محسن نقوی کو خصوصی پروٹوکول میں کیپٹل ون ارینا ہال میں لایا گیا، وزیر داخلہ اگلی نشستوں پر بیٹھے اور امریکی صدر کا خطاب سنا، محسن نقوی کی تقریب میں موجود امریکی سینیٹرز و ارکان کانگریس سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں خصوصی طورپر امریکہ گئے ہیں جہاں پر انہوں نے امریکی صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی تھی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں