امریکا میں شٹ ڈاؤن برقرار، معیشت کو اربوں ڈالر کے نقصان کا خدشہ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی حکومت کی مالی بندش کو 2 ہفتے گزر گئے، کانگریس میں معاملات طے نہ پا سکے۔
حکومتی بندش سے معیشت پر اربوں ڈالر کے نقصان کا خدشہ پیدا ہوگیا، حکومتی شٹ ڈاؤن سے لاکھوں وفاقی ملازمین کی تنخواہیں رک گئیں، وفاقی ایجنسیوں کے کام کاج میں تعطل پیدا ہوگیا، نیشنل پارکس اور دیگر وفاقی ادارے بند ہوگئے۔
اہم عوامی خدمات معطل ہوکر رہ گئیں، سفر میں رکاوٹیں پیدا، ایئر ٹریفک کنٹرولرز بغیر تنخواہ کام کرنے پر مجبور ہوگئے، چھوٹے کاروبار کے قرضے رُک گئے۔
معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے سیاسی تعطل کا خمیازہ ملک کے کسانوں اور محنت کشوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے، جی ڈی پی کو نقصان پہنچ رہا ہے، ہر ہفتے معاشی نمو کم ہو رہی ہے۔