پشاور میں سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی، خود کش حملہ آور سہولت کار گرفتار

پشاور:(دنیا نیوز) محکمہ انسداد دہشتگری باجوڑ کی ایلیٹ فورس اور مقامی پولیس کے ساتھ کامیاب مشترکہ کارروائی میں خودکش حملہ آور سہولت کار سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیلئے موجود ٹیم نے خفیہ اطلاع پر دشوار گزار پہاڑی علاقے میں چھاپہ مارا، جہاں سے دونوں خطرناک شرپسند گرفتار ہوئے، گرفتار ملزمان سے 3 دستی بموں سمیت دیسی آئی ای ڈی و بارود برآمد کرلیا گیا۔

دوسری جانب سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ گرفتار خودکش بمبار افغانی جبکہ ہینڈلر کا تعلق باجوڑ سے ہے، گرفتار ملزمان برساتی نالے میں موجود تھے ،گرفتار ملزم قیس کا تعلق اولسولی چاربولک ولایت بلخ افغانستان سے ہے۔

اِسی طرح دوسرا گرفتار دہشتگرد رفیع اللہ سہولت کار اور ہینڈلر ہے، گرفتار افغانی دہشت گرد خودکش دھماکے کی غرض سے پاکستان آیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں