امریکا نے 55 ایرانی شہریوں کو ملک بدر کردیا
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے 55 ایرانی شہریوں کو ملک بدر کردیا۔
ایرانی وزارت خارجہ نے بتایا کہ امریکا بدر کئے گئے 55 ایرانی شہری آئندہ کچھ روز میں ایران پہنچیں گے، صدر ٹرمپ کی امیگریشن کریک ڈاؤن پالیسی کے تحت یہ ایرانی شہریوں کی دوسری بے دخلی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا نے 120 ایرانی شہریوں کو ملک بدر کیا تھا۔
ترجمان ایرانی وزارت نے امریکی اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے پریس کانفرنس میں کہا امریکا سے ڈی پورٹ کئے گئے 55 ایرانی شہری جلد وطن پہنچ جائیں گے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے صدر ٹرمپ کی امیگریشن کریک ڈاؤن پالیسی کے تحت یہ ایرانی شہریوں کی دوسری بے دخلی ہے، ایران نے فٹبال ورلڈ کپ 2026 قرعہ اندازی کیلئے ایرانی وفد کو ویزا جاری نہ کرنے پر بھی ٹرمپ انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔