یورپی رہنماؤں سے لندن میں بات چیت نتیجہ خیز رہی، امن منصوبہ آج تیار ہوجائیگا: زیلنسکی

کیف: (دنیا نیوز) یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ یورپی رہنماؤں سے لندن میں بات چیت نتیجہ خیز رہی، امریکا کو دکھانے کیلئے یورپی امن منصوبہ آج تیار ہو جائے گا۔

یوکرینی صدرزیلنسکی نے کہا یوکرین کو رواں سال امریکی ہتھیاروں کی خریداری کے لئے 80 کروڑ ڈالر کمی کا سامنا رہا، اگلے سال بھی امریکی ہتھیاروں کیلئے تقریبا 15 ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی۔

یوکرینی صدر نے گزشتہ ہفتے آئرلینڈ میں اپنے طیارے کے قریب ڈرون حملے کی تصدیق بھی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں