سیاست میں اختلاف ہوسکتا ہے، دشمنی نہیں: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ سیاست میں اختلاف ہوسکتا ہے ،دشمنی نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود فیملی اور وکلا کو ملاقات سے روکا جا رہا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملک مزید انتشار اور کشیدگی کا متحمل نہیں ہوسکتا، سیاست سے لفظ کشیدگی ختم ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کرنی چاہیے یہ ٹینشن ختم ہو، ملک میں امن ضروری ہے، بانی اور بشریٰ بی بی سے ملاقاتیں ہوں گی تو حالات بہتر ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں