محسن نقوی کی برطانیہ میں اہم ملاقاتوں کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی

لندن: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی برطانیہ میں اہم ملاقاتوں کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران منسٹری آف سٹیٹ ہوم آفس الیکس نوریکس اور فارن آفس ڈپٹی منسٹر ہمیشن فلکورنر اور سے دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں سکیورٹی، امیگریشن اور دو طرفہ تعاون پر بات چیت ہوئی، دو طرفہ ورکنگ گروپس فعال بنانے پر اتفاق رائے کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات، تعاون میں توسیع پر گفتگو کی، سفارتی سطح پر روابط بڑھانے پر مشاورت کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں