برطانیہ میں طوفان برام کے باعث شدید بارشیں، ریل سروس متاثر، پروازیں منسوخ

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں طوفان برام کے باعث شدید بارشیں جاری ہیں، انگلینڈ اور ویلز میں تین ہزار گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔

ساؤتھ ویسٹ انگلینڈ اور ویلز میں ریل سروس بری طرح متاثر ہوئی، سکاٹ لینڈ میں ریل نظام بند ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ، ڈبلن ایئرپورٹ پر 40 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ساؤتھ ویلز اور ساؤتھ ویسٹ انگلینڈ کے لیے ایمبر وارننگ جاری کر دی گئی، سکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کے لیے ییلو وارننگ برقرار ہیں۔

لندن میں ابر آلود موسم اور ہلکی بارش کا امکان ہے، تیز ہواؤں کے باعث درخت گرنے اور سڑکیں بند ہونے کی اطلاعات ہیں، شدید بارش سے سکولوں میں حاضری کم، کچھ علاقوں میں بندش کا امکان ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرول نے تاخیر کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے مسافروں کو الرٹ کیا، بجلی کی بحالی کے لیے مرمتی عملہ متاثرہ علاقوں میں کام کر رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں