امریکا کا تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ پر اظہارِ تشویش
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی حکومت نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان مسلسل شدت اختیار کرتی جنگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا سے فوری لڑائی روکنے کی اپیل کی ہے، اس ضمن میں امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک شہریوں کی حفاطت یقینی بنائیں۔
خیال رہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان حالات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں، سرحدی جھڑپوں میں اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 13 ہو گئی ہے، جبکہ 85 افراد زخمی ہیں، سرحدی علاقوں سے 4 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔