نیویارک کے علاقے مین ہٹن کی عمارت میں آتشزدگی، 3 افراد زخمی

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی ریاست نیویارک کے علاقے مین ہٹن کی عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فائر ڈیپارٹمنٹ کو 6 منزلہ اپارٹمنٹ میں آگ کی اطلاع موصول ہوئی، آگ سے اپارٹمنٹس کو شدید نقصان پہنچا جہاں اوپر کی منزل اور دیوار کے کچھ حصے گر گئے۔

فائر فائٹر عملہ مسلسل 2 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوا، آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں