لاہور سے جڑانوالہ تک موٹروے ایم 3 دھند کی وجہ سے بند
لاہور:(دنیا نیوز) موٹروے پولیس نے لاہور سے جڑانوالہ تک موٹروے ایم 3 کو دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔
موٹروے پولیس ترجمان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے اور شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کریں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں سفر کے لیے بہترین اوقات ہیں، اِس دوران، ڈرائیور حضرات کو آگے اور پیچھے کی دھند والی فوگ لائٹس کے استعمال کی بھی سفارش کی گئی ہے۔
دوسری جانب موٹروے پولیس نے مزید کہا کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے بچا جا سکے۔