رومی ذہن میں روم دنیا کا ناقابلِ تردید مرکز تھا، ایرانیوں نے یہ وہم توڑ دیا: اسماعیل بقائی

تہران: (دنیا نیوز) ترجمان ایرانی دفتر خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ رومی ذہن میں روم دنیا کا غیر متنازع مرکز تھا، مگر ایرانیوں نے اس وہم کو توڑ کر رکھ دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ جب مارکس جولیئس فلپس (فلپ عرب) مشرق کی طرف فارس کے خلاف لشکر لے کر گیا، تو یہ مہم رومی فتح پر ختم نہ ہوئی۔

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ فلپ عرب کی یہ مہم ساسانی شرائط پر قائم ہونے والے امن پر ختم ہوئی تھی، اور خود بادشاہ کو شرائطِ امن ماننی پڑی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں