نیتن یاہو اور انقلابی گارڈز ایران امریکہ معاہدے میں ممکنہ رکاوٹیں قرار
دوحہ: (دنیا نیوز) ماہرین نے اسرائیلی صدر نیتن یاہو اور ایران کے انقلابی گارڈز کو امریکہ و ایران کے درمیان معاہدے میں ممکنہ رکاوٹیں قرار دے دیا۔
قطر یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر عبداللہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کے قریب ہونے کا جائزہ لینے کیلئے ان اہم فریقوں پر نظر رکھنا ضروری ہے جو اس عمل کو سبوتاژ کر سکتے ہیں، جن میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور ایران کے انقلابی گارڈز شامل ہیں۔
انہوں نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں اس موجودہ صورتحال کے حامی نہیں ہیں جس میں صدر ٹرمپ اور ایران کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت کی بات ہو رہی ہے، جس کے تحت ثالث دونوں فریقوں کے مؤقف کو قریب لانے کی کوشش کر رہے ہیں، معاہدے کے حتمی ہونے تک کئی عوامل اس کے امکانات کو متاثر یا کمزور کر سکتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں فریق یہ چاہتے ہیں کہ نتیجہ ایسا ہو جس میں وہ خود کو فاتح کے طور پر پیش کر سکیں، بجائے اس کے کہ ایسا لگے کہ انہیں کسی معاہدے پر مجبور کیا گیا ہے۔